سکائیپ کی جانب سے مشرق وسطی میں ہیڈ کوارٹر کا آغاز

28 جون 2010 کو سکائیپ نے مشرق وسطی اور افریقہ میں اپنے پہلے ھیڈ کواٹر کے آغاز کا اعلان کیا جو کہ بحرین کے دارلحکومت ماناما میں ہو گا۔ روزبے پاشا کمپنی کے معاملات کو سنبھالیں گےجو کہ بزنس ڈویلپمنٹ مینجر برائے مشرق وسطی ہیں۔ اس کا اعلان سکائیپ اور بحرین اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

سکا‏ئیپ کے سی ای او نے کہا » بحرین ترقی کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے  سب سے زبردست ماحول فراہم کرتا ہے – ایک باصلاحیت مقامی افرادی قوت کے ذریعے اور روشن خیال اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے ذریعے جو کاروباروں اور وسیع تر علاقائی مفاد میں ہے»۔ انہوں نے مزید کہا » مشرق وسطی اور افریقہ میں باہمت اور ٹیکنالوجی سے پیار کرنے والے لوگ ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ بحرین سکائیپ کو اس علاقے میں اور زیادہ مقبول بنانے میں ایک مرکزی کردار ادا کرے گا۔»

یہ اعلان بحرین کی قومی اقتصادی حکمت عملی کا ایک حصہ تھا جس کا نام «ویژن 2030» ہے۔ جس میں ٹیلی کمیونیکیشن اور معلوماتی نظام بھی شامل ہے۔

بیشک ، بحرین عام طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں اور خاص طور پر انٹرنیٹ کے ساتھ ایک علاقائی لیڈر ہے. متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 88 فی صد کی سطح  پر ہے جو کہ اسرائیل کی 72٪ کی شرح سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ بحرین 2010 کی اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے ممالک میں «ای گورنمنٹ ریڈی نیس» کے حوالے سے سب سے اوپر واقع ہے.

This post is also available in: English עברית فارسی Русский Español