مائیکروسافٹ بنگ سرچ انجن کے ذریعے مڈل ایسٹ میں ویب فلٹرنگ

اس سال کے اوائل میں کی جانے والی تحقیق سے مائیکروسافٹ بنگ سرچ انجن کے ذریعے عرب ممالک میں جنسی حوالے سے ویب فلٹرنگ کی موجودگی نظر آئی۔

بنگ سرچ انجن 41 زبانوں میں کام کر رہا ہے اور مختلف ممالک کے حساب سے ویب فلٹرنگ کا ایک نظام پیش کرتا ہے جو کہ سرچ کے الفاظ پر مبنی ہے۔ اس طرح مڈل ایسٹ میں بنگ سرچ انجن انگریزی اور عربی میں کی جانے والی جنسی اشتہا کی سرچ کو روکتا ہے۔

عربی کے 100 اور انگریزی کے 60 کی ورڈز کی مدد سے یہ تحقیق 2 اور 15 جنوری کے درمیان کی گئی۔ ان کی ورڈز میں جنسی اور غیر جنسی دونوں طرح کے الفاظ شامل تھے (جیسا کے دہشت’ تخریب کاری’ سیاست’ حقوق نسواں اور مذہب)۔ بنگ کو استعمال کرتے ہوۓ یہ سرچ 4 ممالک میں کی گئی جو کہ مختلف لیول کی ویب فلٹرنگ کر رہے ہیں؛ متحدہ عرب امارات’ الجیریا’ شام اور اردن۔

نتائج سے پتا چلا کہ بنگ سرچ انجن عربی اور انگریزی کے ان الفاظ کو فلٹر کرتا ہے جن کے ذریعے صارف جنسی اور ایل جی بی ٹی مواد تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ تجربات سے یہ بھی پتا چلا کے بنگ سرچ انجن انگریزی الفاظ کو تصویروں کے لیے بھی فلٹر کرتا ہے۔

ایسی سرچ کے دوران صارف کو دکھاۓ جانے والے نتائج  میں بالغانہ مواد ہو بھی سکتا ہے مگر یہ علاقے اور ملک کے حوالے سے سرچ انجن کی ترجیحات پر مبنی ہوتا ہے۔

بنگ سرچ انجن مڈل ایسٹ کے صارفین کو فلٹرنگ کی ترجیحات کو بدلنے یا بند کرنے کی سہولت نہیں دیتا۔ مزید برآں تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ اگر صارف بنگ سرچ انجن کا مغربی ممالک والا ورژن استعمال کرے تو یہ ان کی ورڈز کی فلٹرنگ نہیں کرتا۔

بنگ سرچ انجن کی جانب سے ویب فلٹرنگ جامع نہیں ہے کیونکہ یہ صرف جنسی مواد اور علاقائی ورژنز کے لیے ہے۔ تا ہم پھر بھی بنگ سرچ انجن کی یہ سرگرمی علاقائی حکومتوں کی ویب سائیٹس کو روکنے کی کوشش کا ثبوت ہے تا کہ اخلاقی اقدار’ ثقافت’ مذہب اور لوکل سوسائٹیز کی حفاظت کی جا سکے۔

بد قسمتی سے یہ تحقیق مائیکروسافٹ جیسی بڑی آرگنا‏ئزیشنز کی ویب فلٹرنگ جیسے مسئلے میں مشرق وسطی کی حکومتوں سے تعاون کو ظاہر کرتی ہے تا کہ مشرق وسطی میں انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو روکا جا سکے۔

This post is also available in: English Français עברית فارسی Русский Español